Breaking News
Voice of Asia News

شمالی وزیرستان، فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 7دہشتگرد جہنم واصل

وانا(وائس آ ف ایشیاء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 7دہشتگرد جہنم واصل ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے گولا بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھیشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں4 دہشت گرد مارےگئے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردکارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں