Breaking News
Voice of Asia News

قومی ایتھلیٹ شجر عباس کا سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل

الماتے(وائس آ ف ایشیاء)پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔قازقستان کے شہر الماتے میں منعقدہ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے100میٹر مقابلے میں انہوں نے مقررہ فاصلہ 10اعشاریہ چار،ایک سیکنڈز میں طے کیا۔ 1500 میٹر ریس میں سہیل عامر نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ عبدالمعید 400 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں