کوالالمپور(وائس آ ف ایشیاء) ملائیشیا میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 894 نئے کیس اور 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ رات تک کورونا وائرس کے ایک ہزار 894 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد45لاکھ 58ہزار 558 ہو گئی ہے جبکہ 8افراد ہلاک ہونے کے بعد اموات 35ہزار 754 ہو گئی ہیں۔

