لاہور (وائس آ ف ایشیاء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں دو روزہ سینیریو بیسڈ میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری سکور کردی، فواد عالم نے 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قومی ٹیسٹ سکواڈ کے دو روزہ سینیریو میچ کے پہلے دن کی خاص بات کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری تھی، وہ 181 گیندوں پر 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹریننگ کیمپ میں ٹیم کو جوائن کرنے والے فواد عالم نے بھی 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں عبداللّٰہ شفیق 20، امام الحق 50 اور سعود شکیل نے 5 رنز بنائے۔ بولرز میں سے شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز گال میں 16 جولائی سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔
Some glimpses from the opening day of the two-day practice game in Rawalpindi 🏏
The Pakistan Test squad is preparing for next month's tour of Sri Lanka.#BackTheBoysInGreen | #SLvPAK pic.twitter.com/5JgGuOo0EV
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 27, 2022