Breaking News
Voice of Asia News

آج خواتین فلم کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، مادھوری

ممبئی (وائس آ ف ایشیاء)بالی ووڈ کی صدا بہار دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہیکہ آج خواتین فلم کے ہر شعبے میں کام کررہی ہیں جو کہ بہت ہی زبردست ہے، دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ عورتیں اپنا آپ منوا رہی ہیں،آج عورتیں رائٹر بھی ہیں ڈائریکٹر بھی۔مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج کا کام ہوتا دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے کیونکہ آج کام بہت سسٹم سے ہو رہا ہے، ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے کہاکہ ویسے تو آرٹسٹوں کی ہر نسل کی اپنی مشکلات ہوتی ہیں لیکن ابھی پہلے سے زیادہ آسانیاں ہیں، ہم جب اس انڈسٹری میں آئے تھے تو فلموں کی شوٹنگ کے حوالے سے کوئی سسٹم نہ تھا،فلم بننے میں سال ڈیڑھ لگ جایا کرتا تھا اور کبھی تو اس سے بھی زیادہ لگ جاتا تھا۔دھک دھک گرل نے بتایاکہ ہمارے دور میں کچھ بھی پلا ن نہیں ہوتا تھا ہمیں بس اتنا پتہ ہوتا تھا کہ کہانی کیا ہے لیکن یہ نہیں پتہ ہوتا تھا کہ ہمارے ڈائیلاگز کیا ہیں کب اس کی شوٹنگ شروع ہو گی یہاں تک کہ ہمارے پاس تو وین وغیرہ بھی نہیں ہوتی تھیں لیکن اس کے باوجود ہم اچھی فلمیں بنایا کرتے تھے۔مادھوری نے موجودہ دور میں فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اب تو ہر فلم کے لئے بجٹ ہوتا ہے ہمیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ ہم نے کتنے دن شوٹنگ کرنی ہے سکرپٹ ریڈی ہوتا ہے لکس،کپڑے ہر چیز ریڈی ہوتی ہے۔ ایکٹرز کو ایسے سیٹ اپ میں کافی فائدے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں میک اپ روم میں ایک عورت میک اپ آرٹسٹ ہوا کرتی تھی ہمارے کو سٹارز یا ہئیر ڈریسر ہوتے تھے اس کے علاوہ سیٹ پر خواتین نہیں دکھائی دیتی تھیں لیکن آج سیٹ پر ہر شعبے میں خواتین دکھائی دیتی ہیں آج خواتین فلم کے ہر شعبے میں کام کررہی ہیں جو کہ بہت ہی زبردست ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں