Voice of Asia News

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(وائس آ ف ایشیاء)مقبوضہ کشمیر میں جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔  جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ بچوں اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور خواتین کو ہراساں کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرنے کی ناکام کی کوشش کی۔ شہداء کے لواحقین اور اہل محلہ نے قابض بھارتی فوج کے جبر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے بھارتی فوج نے اپنی کارروائیوں کو تیز کردیا ہے اور تاحال 30 کے قریب نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں