شیڈول جلدجاری کیا جائیگا،کوشش ہوگی پشاور میںمیچزضرورہوں،سی ای او

لاہور (وائس آف ایشیا) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔
تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کچھ چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں ضرور ممکن بنائیں۔