سعودی پرو لیگ میں النصر اور الہلال کے مداحوں میں تصادم، لاٹھیاں برسا دیں
ناراض النصر کے شائقین نے الہلال کے شائقین کیلئے مخصوص وی آئی پی سیکشن پر دھاوا بول دیا،متعدد شائقین گرفتار
ریاض (وائس آف ایشیا)سعودی پرو لیگ کے ایک شاندار اور ڈرامائی مقابلے میں النصر نے حریف الہلال کیخلاف 1ـ1 کے نتیجے کے ساتھ لیگ کا
ٹائٹل جیتنے کا موقع گنوا دیا۔میچ کے اختتام پر ناراض النصر کے شائقین نے الہلال کے شائقین کیلئے مخصوص وی آئی پی سیکشن پر دھاوا بول دیا
اور ان پر لاٹھیاں برسائیںتاہم الہلال کے شائقین نے بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کیا اور جواب میں بھرپور مزاحمت کی جس سے اسٹیڈیم میں ہنگامہ برپا
ہوگیابالآخر تعداد میں کم ہونے کی وجہ سے النصر کے فینز کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ریاض پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے متعدد شائیقین کو گرفتار
کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔



تبصرہ کریں