اوکاڑہ ، موضع مسور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی۔

اوکاڑہ کے تھانہ گوگیرہ کی حدود، موضع مسور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی۔

اطلاعات کے مطابق خاتون ناراض ہو کر اپنے میکے آئی ہوئی تھی کہ اسی دوران شوہر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا اور حملہ کر دیا۔

متاثرہ خاتون کی شناخت خورشید بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تھانہ گوگیرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

0:05 / 0:06

10

2

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top