اوکاڑہ شہر میں ہوئی دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

اوکاڑہ شہر میں ہوئی دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کر کے دو بہنوں کو قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا۔
شادمان کالونی اوکاڑہ میں پیش آنے والے واقعے میں ملزم عدیل نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر اپنی بہنوں بشریٰ اور فضا پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کی نگرانی کی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top