ایران مخالف فرقہ پرستوں کی ناکامی :
جبار جمیل بھٹی (اٹلی)
پچھلے 47 سال میں ایران کو بدنام کرنے کے لیے اس کے خلاف بھرپور پروپیگنڈا کرنے کے باوجود، ایران مخالف فرقہ پرست فسادی خوارج کو حالیہ ایران – اسرائیل امریکہ جنگ کے بعد شدید دھچکا لگا ہے۔
اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایران، دنیا کی دو تسلیم شدہ دہشتگرد ریاستوں امریکہ اور اسرائیل(یہود و نصارٰی) کو سبق سکھا رہا ہے لیکن چیخیں فرقہ پرستوں کی نکل رہی ہیں !!!
یاد رہے ان فرقہ پرستوں نے کئی اسلامی ممالک پر حملوں، ان اسلامی ممالک کے اہم علاقوں پر قبضوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث قبلہ اول پر قابض صیہونی درندوں کے خلاف، کبھی بھی آواز نہیں اٹھائی جو اب بھی گریٹر اسرائیل منصوبے کے تحت مشرق وسطی کا نقشہ بدلنے کی کوشش کررہے ہیں !!!!
آئیے ان فسادیوں کے کچھ پروپیگنڈوں پر نظر ڈالتے ہیں :
1- ایران خلیجی عرب ممالک پر حملے کیوں کررہا ہے ؟
جواب : اس لیے کہ وہاں موجود امریکی اڈوں سے ایران پر حملے ہورہے ہیں۔ یہ ممالک امریکیوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہاں موجود ریڈاروں اور میزائلوں کو تباہ کیے بغیر اسرائیل کو کامیابی سے نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔
ایران اگر عربوں سے دشمنی میں ان پر حملے کررہا ہوتا تو وہ شام پر بھی حملہ کرتا جہاں امریکی اڈہ بھی ہے اور جہاں داعش اور النصرہ جیسی ایرانیوں کے خون کی پیاسی دہشتگرد تنظیموں کے لوگ بھی اقتدار میں ہیں۔
2- ایران نے بھی تو شام کے خلاف روس کو اڈے دیے تھے !!
جواب : جب شام کے اندر روس کے دو اڈے 1971 سے موجود تھے،
فضائی اڈہ : حمیم ایئر بیس
بحری اڈہ : طرطوس نیول بیس
تو پھر اسے ایران میں اڈے کی کیا ضرورت تھی؟؟!!!
ایران کی تو سرحد بھی شام سے نہیں ملتی تھی۔
اعتراض کرنے والے ایران میں روس کے مبینہ اڈے کا نام کیوں نہیں بتاتے ؟؟
3- ایران اور اسرائیل اندر سے ملے ہوئے ہیں، باقی سب نورا کشتی ہے !!
جواب : یہود و نصارٰی کو اڈے دینے والے اور آبراہام معاہدے کے بہانے ان سے اتحاد کرکے مظلوم فلسطینیوں اور قبلہ اول کو بھول جانے والے فرقہ پرستوں کو اچھے لگتے ہیں لیکن اسرائیل کو عبرت کا نشان بنانے والے اور اس سے جنگ میں ہر طرح کی قربانیاں دینے والے اندر سے ملے ہوئے لگتے ہیں،
واہ کیا منطق ہے ؟؟!!
4- ایران نے انڈیا کے ساتھ دفاعی معاہدہ کررکھا ہے !!
جواب : تو پھر اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوتا ؟
نہ پاکستان سے جنگ میں ایران نے بھارت کا ساتھ دیا اور نہ ہی اسرائیل سے جنگ میں بھارت نے ایران کا ساتھ دیا !!!
کیا آج تک کسی نے یہ مبینہ معاہدہ دیکھا ہے ؟
5- ایران امریکہ کا خفیہ اتحادی رہا ہے !!
جواب : تو پھر 47 سال سے امریکہ نے ایران پر شدید پابندیاں کیوں لگائی ہوئی ہیں؟ ان کے تو آپس میں سفارتی تعلقات بھی نہیں ہیں۔
حالیہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ کے اڈوں میں موجود خفیہ دفاعی تنصیبات پر ایران کے تابڑ توڑ اور بڑے پیمانے پر حملوں نے بھی ثابت کردیا کہ ایران پچھلے چالیس سالوں سے یہود و نصارٰی سے جنگ کی تیاری کررہا تھا۔
6- ایرانی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں !!
جواب : تو پھر کسی پاکستانی حکومت نے آج تک ایران سے سرکاری سطح پر احتجاج کیوں نہیں کیا جیسے افغانستان سے مسلسل کرتی آئی ہے ؟
یہ فسادی لوگ کلبھوشن کی مثالیں دیتے ہیں لیکن اس کیس میں بھی نہ کہیں سے ایرانی انتظامیہ کا ملوث ہونا ثابت ہے اور نہ ہی حکومت پاکستان نے کبھی ایران سے احتجاج کیا۔
7- ایرانی، صحابہ کرام کی توہین کرتے ہیں !!
جواب : ایران میں ڈیڑھ کروڑ سنی مسلمانوں کو تو نہ کبھی توہین نظر آئی، نہ کبھی شکایت ہوئی، نہ کبھی احتجاج، نہ کبھی اعتراض، لیکن پاکستان میں بیٹھے فرقہ پرستوں کو کسی ثبوت کے بغیر مسلسل تکلیف رہتی ہے۔
8- ایران نے شام میں 15 لاکھ سنیوں کو قتل کیا !!
جواب : اقوام متحدہ کے مطابق شام کی 13 سالہ خانہ جنگی میں دونوں طرف کے زیادہ سے زیادہ ساڑھے 6 لاکھ افراد مارے گئے جن میں سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ شہری تھے جو حکومتی افواج اور امریکہ کی دہشتگرد پراکسیز داعش اور النصرہ سے شہروں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں کی زد میں آئے۔
ابھی تک کسی بھی غیر جانبدار تنظیم نے یہ نہیں کہا کہ شام میں غزہ کی طرح منصوبہ بندی کے تحت عورتوں اور بچوں کی نسل کشی کی گئی۔ اسی لیے پوری دنیا نے شام میں جنگ کو “خانہ جنگی” اور غزہ میں جنگ کو “نسل کشی” قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ بے گناہ شہریوں کی اموات میں ایرانیوں کا براہ راست ملوث ہونا بھی کسی طرح ثابت نہیں ہے۔
یاد رہے جس داعش نے عراق اور شام کو جہاد کے نام پر مسلح تصادم کی طرف دھکیلا اور ہزاروں نہتے شیعوں کو چن چن کر قتل کیا اس کا یہ فرقہ پرست کبھی نام بھی نہیں لیتے حالانکہ سب جانتے ہیں کہ،
1- داعش اور اس طرح کی جانی مانی دہشتگرد تنظیمیں امریکہ کی پیداوار ہیں۔
2- ان تنظیموں نے کبھی اسرائیل کے خلاف ایک گولی بھی نہیں چلائی۔
3- ان لوگوں نے جہاد کا ڈھونگ رچا کر کھلم کھلا قتل و غارتگری کا بازار گرم کیا اور اسلام کو بدنام کیا۔
شام میں دونوں فریقوں کے مارے جانے والے مسلح اور غیر مسلح افراد کی صحیح تعداد جاننے کے لیے وکیپیڈیا کی لنک پیش ہے :
