پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 67 روپے 31پیسے کمی کر دی گئی
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2026ء) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 67 روپے 31پیسے کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 74 روپے 28 پیسےکمی سے 399 روپے 50 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 67 روپے 31پیسے کمی سے 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو بڑھتی مہنگائی سے بچانے اور معاشی دباؤ کم کرنے کے لیے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات براہِ راست عوام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی شروعات ہوچکی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔ جس طرح قیمتیں اوپر جاتی ہیں اتنی جلدی قیمتیں نیچے نہیں آتیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top