پی ٹی آئی لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال؛ خارجی دہشتگرد سمیت مسلح افراد موجود

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال؛ خارجی دہشتگرد سمیت مسلح افراد موجود
مسلح شخص کی شناخت خارجی گل بہادر گروپ کے اہلکار خارجی شہیداللہ عرف غازی کے طور پر کی گئی، انٹیلیجنس ذرائع کی تصدیق

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال، مسلح عناصر کی موجودگی اور عدالتی فیصلے کی مبینہ خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آگیا، جس پر مختلف سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

گزشتہ روز، زیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کو پسِ پشت ڈال کر سرکاری ہیلی کاپٹر پر لانگ مارچ کے لیے لکی مروت پہنچے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 ستمبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں صوبائی حکومتوں، بشمول وزرائے اعلیٰ کو سیاسی مارچ یا احتجاج کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال نہ کرنے کا واضح حکم دیا گیا تھا۔

عدالتی حکم تھا کہ اسلام آباد کی طرف جانے والے کسی بھی مارچ یا سیاسی احتجاج کے لیے سرکاری فنڈز، گاڑیوں، ہیلی کاپٹر، یا سرکاری اہلکاروں اور مشینری کا استعمال نہ کیا جائے، پرامن احتجاج آئینی حق ہے مگر اسلحہ ساتھ لانے کی ہرگز اجازت نہیں۔

دوسری جانب، انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء میں اسالٹ رائفلز سے لیس مسلح افراد موجود ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top