پی پی آئی اور پی پی ایف کے چیئرمین اویس اسلم علی سینئر صحافی مصور شاہد کی عیادت کیلئے حیدرآباد پہنچے

پی پی آئی اور پی پی ایف کے چیئرمین اویس اسلم علی سینئر صحافی مصور شاہد کی عیادت کیلئے حیدرآباد پہنچے

حیدرآباد: پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) اور پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کے چیئرمین جناب اویس اسلم علی نے سینئر صحافی مصور شاہد کی عیادت کی۔

اویس اسلم علی، سینئر صحافی نسیم شیخ کے ہمراہ مصور شاہد کی رہائش گاہ حیدرآباد پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر اویس اسلم علی نے مصور شاہد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ ملاقات کے دوران صحافتی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top