🔴 سپاہ پاسداران: جزیرہ لارک پر امریکی حملے کا جواب دیا جائے گا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ امریکی-صیہونی دشمن کی جانب سے جزیرہ لارک پر کیا گیا حملہ، جس میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید یا زخمی ہوئے، کا جواب دیا جائے گا۔
سپاہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ دشمن کی جانب سے اپنے داخلی مسائل پر قابو پانے میں ناکامی اور خطے کے ممالک میں اپنی ساکھ میں کمی کے باعث اپنے کردار کو دوبارہ اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔
بیان کے مطابق:
“ایران کے بیٹے اس اقدام کا جواب دیں گے اور جارح کو سزا دی جائے گی۔”
