لاہور (وائس آف ایشیا) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فضا علی کو ریٹنگ کے لیے ہر حد تک جانے کا پرانا شوق ہے، تو وہ اپنا شوق پورا کر رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں عظمی بخاری نے سوشل میڈیا پر فضا علی کی شوہر کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس ناک بات ہے اور پیمرا بھی اس معاملے کو یقینا دیکھے گا، لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کی اپنی اخلاقیات کہاں گئیں عظمی بخاری نے کہا کہ اپنی 8 سے 10 سالہ بیٹی کے سامنے آن کیمرہ اس طرح کی حرکتیں کی جا رہی ہیں، ٹھیک ہے آپ اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں، اللہ آپ کو خوش رکھے، لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ آپ سرِ عام ایسی حرکتیں کرتی پھریں۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ شو کے دوران جو کچھ ہوا اسے جان بوجھ کر آن ایئر کیا گیا، اسے کٹ بھی کیا جا سکتا تھا یا کسی بھی طرح آن ایئر ہونے سے روکا جا سکتا تھا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم ریٹنگز کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضا بی بی کو ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے ہر حد تک جانے کا ایک پرانا شوق ہے، تو وہ اپنا شوق پورا کر رہی ہیں، لیکن مجھے یہ سب دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔
