قیام پاکستان اور قومی بیداری
ارشاد احمد شاد
پاکستان کے قیام کو 79 سال ہونے کو ہیں اور پاکستان دشمن سازشوں کے گھیرے میں ہے۔ملک کے قیام میں ہمارے اسلاف کی بیش بہا قربانیاں ہیں اور ان قربانیوں کا تسلسل È ج بھی جاری ہے۔ہمارے سیکورٹی ادارے اور فوجی جوانوں کی شہادتیں قابل تحسین اور قابل تکریم ہیں جو انہوں نے پاکستان کے تحفظ کے لیے دی ہیں۔
پاکستانی قوم اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھ کر حالات کی سنگینی کو سنجیدہ لے اور ملک کی بقا اور تحفظ کے لءیے اپنے اداروں کا بھر پور ساتھ دے یہی قومی غیرت اور حمیت کا تقاضا ہے۔
پاکستان کے دشمن پاکستان کے خلاف گھٹیا حرکتوں پہ اتر Èءے ہیں اور کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔دشمن ایسا بیانیہ اور پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے ملک میں انتشار اور فساد کی فضا قاءم ہو۔دشمن دہشت گرد گروہوں اور ان کی پراکسیز کے ذریعے کے پی کے اور بلوچستان میں معصوم پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور میگا پروجیکٹس کو نقصان پہچانے کے لیے امن و امان کی صورتحال کو دہشت گردی کے ذریعے خراب کر کے بدامنی پیدا کر رہا ہے ۔افغان سرزمین اور افرادی قوت کا استعمال دشمن کا مرکز ہے۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور بلوچستان و کے پی کے میں گڑ بڑ کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوتی رہی ہے جس کا پاکستان نے کء مرتبہ افغان حکومت سے سخت احتجاج بھی کیا ہے۔
بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی بھارتی È شیر باد اور فنڈنگ سے پاکستان میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا موجب بن رہی ہے۔
پاکستانی قوم موجودہ حالات اور صورتحال کی نزاکت کو سمجھے اور اپنی قومی حمیت و غیرت کے ساتھ متحد ہو کر اپنے اداروں کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن سازشوں و مکروہ عزاءم کو شکست دے۔
پاکستان کی سلامتی È نیوالی نسلوں کی بقا ہے کہ انہیں ایسا پاکستان ملے جس میں امن ہو ترقی ہو خوشحالی ہو۔
قومی بیداری اور قومی شعور کو È گے بڑھانا ہو گا وطن عزیز کی È زادی میں ہمارے اسلاف کی قربانیاں شامل ہیں ۔قیام پاکستان سے لے کر È ج تک پاکستان حالت جنگ میں ہے اس کی وجہ وہ کم ظرف دشمن ہے جس کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی بھی طرح سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے۔
بھارت کا جنگی جنون اور اس کی دہشت گردی کی معاونت بطور ریاستی پالیسی جاری ہے ۔قوم بیدار ہو اور اپنے دشمن کی پہچان کرے۔
پاکستان کے لیے دن رات اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا اس ملک اس قوم اور نسلوں کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ملک میں جتنے بھی روکے پڑے ہیں بدامنی و دہشت گردی کے ان سب کے پیچھے بھارت اور اس کے اسٹریجیٹک پارٹنر اسراءیل کا ہاتھ ہے۔
اسراءیل معصوم فلسطینیوں کا قاتل ہے اور بھارت معصوم کشمیریوں و بے گناہ پاکستانیوں کا قاتل ہے۔
دونوں ریاستوں کی ریاستی دہشت گردی سے پوری دنیا واقف ہے۔
پاکستانی قوم کا کردار انتہاء اہم ہے ۔پاکستانی قوم اپنے اداروں کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور دہشت گردی و بدامنی کے خلاف اپنی افواج و سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے ۔دنیا کی کوء دشمن قوت پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی اگر قوم متحد و منظم ہو ۔
دشمن پروپیگنڈے دشمن بیانیے اور ان کو پروموٹ کرنے والے ان کے سہولت کار جھوٹے و پاکستان کی سالمیت کے بھی دشمن ہیں ۔
قوم کی قومی پہچان صرف اور صرف پاکستانی ہے دشمن قوتوں کی تمام سازشیں پاکستانی پہچان سے ہے ۔اب وقت È گیا ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں ۔قوم متحد ہو گی تو پاکستان بھی مضبوط ہو گا اس کے ادارے بھی مضبوط ہونگے۔
پاکستان مخالف پروپیگنڈہ اور بیانیہ جھوٹ کا پلندہ ہے جس سے گمراہ ہونے سے اپنی قوم کو بچاءیں۔
بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ایک پاکستانی سفیر کا کردار ادا کریں ۔پاکستان کے مثبت چہرے کو پروموٹ کریں ۔دشمن پروپیگنڈہ پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بھارتی گودی میڈیا کا بیانیہ بری طرح سے پٹ چکا ہے۔
پاکستانی قوم کو رب العزت نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اپنی اس پہچان کو اجاگر کریں اور قومی مفادات کو ترجیحی بنیادوں پہ رکھیں۔
قوم اور ملک کی پہچان ایک پاکستانی اور متحد قوم سے ہے
