لاہور،گھریلو تنازع اور تشدد کے نتیجہ میں شادی شدہ خاتون عیشاء قتل

لاہور کے علاقہ باٹا پور (ڈوگرائے کلاں) میں گھریلو تنازع اور تشدد کے نتیجہ میں 22/23 سالہ شادی شدہ خاتون عیشاء کو مبینہ طور پر تارکی مدد سے گلا گھونٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ کے بھائی خرم شہزاد کی مدعیت میں تھانہ باٹا پور میں درج مقدمے کے مطابق، عیشاء کی شادی تقریباً 3 سال قبل محمد شعیب سے ہوئی تھی، جہاں اسے اکثر گھریلو تشدد اور مار پیٹ کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ واقعہ کے روز جب مدعی اور اس کے گھر والے اپنی بہن سے ملنے سسرال پہنچے تو سسر مشتاق احمد کے لکارنے “آج عیشاء کو زندہ نہیں چھوڑا جائے” پر شوہر محمد شعیب نے تار گلے میں لپیٹ کر اس کا گلا گھونٹ دیا، جس سے عیشاء موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم شوہر محمد شعیب اور سسر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top