ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ
ایس پی سول لائنز غلام دستگیر خان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن معظم الیاس چیمہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی،
پدی موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں برآمد
سابقہ ریکارڈ یافتہ پیشہ ور موٹر سائیکل چور گینگ کو ہیومن انٹیلیجنس سمیت مختلف معلومات پر گرفتار کیا گیا،
گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد، انچارج قلعہ گجر سنگھ
ملزمان گلیوں، بازاروں اور شاہراؤں پر شہریوں کی کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے، معظم الیاس چیمہ
ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں موٹر سائیکل چوری کے 55 مقدمات ٹریس، انچارج معظم الیاس
مضبوط چالان مرتب کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز غلام دستگیر خان
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، سید ذیشان رضا
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان،
***
