آئرن مین کی پہلی جھلک والا کامک ریکارڈ قیمت میں فروخت
یہ اصل آرٹ ورک مارچ 1963 میں شائع ہونے والی کامک بک کے پہلے صفحے پر موجود ہے
مارول کامکس کے مشہور سپر ہیرو آئرن مین کی پہلی جھلک پیش کرنے والا اصل کامک آرٹ ورک ریکارڈ 38لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوگیا۔
ہیریٹیج آکشنز کے مطابق فنکار ڈان ہیک کا تیار کردہ یہ اصل آرٹ ورک مارچ 1963 میں شائع ہونے والی
کے پہلے صفحے پر موجود ہے، جسے جمعہ کے روز نیلام کیا گیا۔
ہیریٹیج آکشنز کے نیویارک میں کامکس اور کامک آرٹ کے ڈائریکٹر جو مینارینو نے کہا کہ ابتدائی مارول کامکس کے ایسے اصل صفحات انتہائی نایاب ہیں اور جب بھی ان میں سے کوئی مارکیٹ میں آتا ہے تو خریدار غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے دوران چھ بولی دہندگان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور بولی 30 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرنے کے بعد بھی بڑھتی رہی۔
اس فروخت کے ساتھ اصل کامک آرٹ کے کسی بھی نمونے کی سب سے زیادہ قیمت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 33 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر کا تھا، جو 1984 کی
میں اسپائیڈر مین کے سیاہ لباس کی پہلی جھلک پر مبنی مائیک زیک کے آرٹ ورک نے جنوری 2022 میں قائم کیا تھا۔
