لاہور (وائس آٖ ف ایشیا) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پولیس ملازمین کے نابینا بچوں کو20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ددینے کی منظوری دے دی ہے ۔

ترجمان کے مطابق یہ ماہانہ وظیفہ شہدا، حاضر سروس، ریٹائرڈ اور دورانِ سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے نابینا بچوں کو فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو ماہانہ 30 ہزار روپے جبکہ سیریبل پالسی میں مبتلا بچوں کو ماہانہ 20 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔