اسمارٹ لاک ڈاؤن، اداکار نعمان مسعود کی شہباز شریف اور مریم نواز سے اہم درخواست

پاکستانی اداکار نعمان مسعود نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت ریسٹورنٹس اور کیفے کے اوقاتِ کار محدود کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اس معاملے پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں نعمان مسعود نے کہا کہ وہ عموماً مداحوں سے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہیں، مگر اس بار ان کی آواز میں پریشانی اس لیے ہے کیونکہ یہ مسئلہ صرف ان کے ذاتی کاروبار تک محدود نہیں بلکہ ان کے دوستوں، ملازمین اور ریسٹورنٹ انڈسٹری سے وابستہ بے شمار افراد کے روزگار سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں جنگی صورتحال اور حکومتی پابندیوں کے باعث ریسٹورنٹ بزنس شدید دباؤ کا شکار ہے۔ اگرچہ کاروباری طبقہ حکومتی اقدامات کو سمجھتے ہوئے تعاون کی کوشش کر رہا ہے، مگر موجودہ حالات میں رات گئے تک کھانے پینے کے مراکز بند کرنے کی پابندی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

نعمان مسعود کے مطابق گرمیوں کے موسم میں بیشتر لوگ دفاتر سے واپسی، آرام اور روزمرہ مصروفیات کے بعد رات گئے کچھ وقت اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے کے لیے باہر نکلتے ہیں، اور پاکستان میں فیملی انٹرٹینمنٹ کے لیے ریسٹورنٹس، کیفے اور کافی شاپس اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے میں جلد بندش کاروبار کو براہِ راست متاثر کر رہی ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top