امریکا کا نیٹو سے ممکنہ انخلا کا خدشہ، یورپ متبادل دفاعی منصوبہ تیز کرنے پر مجبور

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)امریکا کے نیٹو سے ممکنہ انخلا کے خدشے کے باعث یورپ متبادل دفاعی منصوبہ تیز کرنے پر مجبور ہو گیا۔امریکی اخبارکے مطابق یورپی نیٹو تصور کے تحت یورپی ممالک نے کمانڈ اور کنٹرول میں بڑا کردار سنبھالنے کی تیاری کر لی ہے، منصوبے کا مقصد نیٹو کو بدلنا نہیں بلکہ امریکی انخلا کی صورت میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق جرمنی کی پالیسی میں تاریخی تبدیلی نے منصوبے کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹرمپ کے بیانات، نیٹو چھوڑنے اور گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی نے یورپی خدشات میں مزید اضافہ کیا۔امریکی اخبار کا کہناتھا کہ ایران جنگ پر امریکا اور یورپ کے اختلافات نے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو شدید متاثر کیا، یورپی ممالک فضائی دفاع، لاجسٹک، انٹیلیجنس اور فوجی قیادت جیسے اہم شعبوں میں خلا پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لازمی فوجی سروس کی بحالی اور دفاعی پیداوار میں اضافہ بھی منصوبے کا حصہ ہے، سب سے بڑا چیلنج امریکی جوہری چھتری اور سیٹلائٹ/انٹیلیجنس نظام کا متبادل تیار کرنا ہے، فرانس جرمنی کی یورپی جوہری دفاع کے پھیلا ئوپر ابتدائی بات چیت نئی حکمتِ عملی کا حساس ترین پہلو ہے۔
٭٭

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top