بھارت میں جین زی مودی کی طاقتور حکومت کو گھٹنوں پر لے آئے لیکن پاکستان میں کیسے جیت سکتے ہیں؟
70سالوں سے جو بےوقوف بنا رہے ان کی جعل سازی سے باہر نکلنا ہوگا، خود حکمران بننے اور وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی جدوجہد کریں۔ اقرارالحسن
لاہور :عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرارالحسن نے کہا ہے کہ بھارت میں جین زی مودی کی طاقتور حکومت کو گھٹنوں پر لے آئے لیکن پاکستان میں کیسے جیت سکتے ہیں؟ ایکس پر اپنے ویڈیو ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انڈیا میں جین زی کیسے جیتی؟ اس ویڈیو میں احتجاج کرنے والی لڑکی کا بیان راستہ دکھا رہا ہے کہ پاکستان میں جین زی کیسے جیت سکتی ہے؟ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ وہ جو کہتے ہیں ہمیں لیڈر بناؤ، اُن کے پیچھے چلنا ہے یا وہ جو کہتا ہے تُم لیڈر بنو، اُس کے آگے چلنا ہے؟ اقرار الحسن نے کہا کہ وزیرتعلیم دھرمیندر کا استعفا آگیا ہے، وہ حکومت جو کہتی تھی ہماری حکومت میں استعفے نہیں آتے، ہم نے مودی کی طاقتور ترین حکومت کے طاقتور وزیر کا استعفا لے لیا ہے۔
بھارت میں جین زی کے جشن جاری ہیں، یہ مودی کی حکومت کو گھٹنوں پر لے آئے۔
یہ جمہوری معاشرے اور جمہوری حکومتیں ہوتی ہیں، پاکستان میں اگر جین زی اپنے حق کیلئے احتجاج کرتے تو ہم سب جانتے ہیں کہ انجام کیا ہوتا؟ مشکل سفر ہے کٹھن ہے، پاکستان میں جمہوری حقوق اور احتجاج کا حق حاصل کرنے کا مشکل سفر ہے۔ فرق کرنا سیکھیں کہ کوئی کہتا ہے مجھے لیڈر بنائیں اور کوئی کہتا ہے آپ لیڈر بنیں، کس کے پیچھے چلنا ہے؟ جس دن آپ اپنے لئے کھڑے ہوئے تو یہ نظام آپ کی طاقت کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکے گا۔ وہ لیڈر جو پچھلے 70سالوں سے بے وقوف بنا رہے ہیں، اس جعل سازی سے باہر نکلیں۔خود حکمران بننے اور وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی جدوجہد کریں۔
