
دیپالپور(ڈاکٹرارشاد احمد شاد ) حویلی لکھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے حادثہ ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کےنواحی علاقہ نامہ جندیکا میں تیز رفتار ٹریکٹر بےقابو ہو کر موٹر سائیکل سوار کو کچلتے ہوئے الٹ گیا جس کے باعث موٹر سائیکل سوار صابر عرف لعل خان وٹو موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور جاوید کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور رہفر کر دیا گیا راستے ہیں ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور بھی دم توڑ گیا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
