سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کر دیئے، معاہدہ طے پا گیا

جدہ (وائس آف ایشیا) سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا، سعودی عرب کی جانب سے معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو جبکہ سٹیٹ بینک کی طرف سےگورنر جمیل احمد نے دستخط کئے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ معاہدہ پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے، معاہدے سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کومزید تقویت ملے گی۔

ادھرسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کو سعودی عرب کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے، جس کی ویلیو ڈیٹ 15 اپریل 2026 ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف ملکی معیشت کو استحکام ملے گا بلکہ عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top