صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق کا آٹزم انٹرنیشنل ڈے پر پیغام
آج کا دن آٹزم کا شکار ان تمام بچوں کادن ہے جو اس دنیا سے مختلف نہیں بس اس دنیا کو اپنے انداز سے دیکھتے ہیں
آج کا دن انکی وہ حسین دنیا کا دن ہے جس کو ہم ابھی تک سمجھ نہیں سکے
آج کا دن ان تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے اٹوسٹک بچوں کیلئے اپنی زندگیاں واقف کررکھی ہیں
آٹزم کوئی بیماری نہیں ہے یہ ایک طرز وجودہے
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی دنیا کو ان کی دنیا میں ملا کر ایک ایسا معاشرتی وجود سائن کریں جن میں ان کے احساسات اور جذبات کو سمجھا جا سکے
ایسا پنجاب جس کو ہر بچہ اپنا کہہ سکے مریم نواز سکول اینٹ ریسورس سینٹر فار آٹزم اس خواب میں جانب پہلا قدم ہے
مفت تھریپیس مفت ٹریٹمنٹ اور سب سے بڑھ کر یہ احساس دیا جاتا ہے کہ ان کے وزیر اعلی ان کے ساتھ کھڑ ی ہیں
میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ عہد دہراتی ہوں کہ ہم ان بچوں کو نظام کا حصہ بنائیں گے
نہ کہ رحم کی بنیاد پر بلکہ حق کی بنیاد پر کیونکہ ہر بچہ اہم ہے ہر بچہ ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہے



تبصرہ کریں