قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کوچز کی تقرریوں پر حیران

لاہور (وائس آف ایشیا) پاکستان ہاکی ٹیم کےسینئر کھلاڑیوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے پاکستان سینئر اور جونیئر ٹیموں کے لیے کی جانے والی تقرریوں پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غیر ملکی کوچ اور ٹرینر کے ساتھ پاکستان کے نوجوان اور جدید کوچز کی تقرری کے منتظر تھے۔ایک سینئر کھلاڑی نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ غیر ملکی اسٹاف وقت کی ضرورت ہے، جدید دور کے کوچزلانا ہوں گے ، ان تقرریوں سے ہم پتھر کے دور میں چلے جائیں گے۔ 

سینئر کھلاڑی نے کہا کہ پرو لیگ اور ورلڈ کپ میں ہمارا سخت ٹیموں سے مقابلہ ہے لہٰذا اسی کے مطابق تیاری کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہی سوچ اور پلاننگ رہی تو معجزے کی بھی توقع نہیں کی جا سکتی۔
واضح رہے کہ پی ایچ ایف نے منظور الحسن کوپاکستانسینئر جبکہ ایاز محمود کو جونیئر ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے جبکہ سمیع اللہ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top