لاہور ڈویژن کرکٹ ٹیم کیلئے ٹرائلز 21اپریل کو ہوں گے
اہور (وائس آف ایشیا) لاہور ڈویژن کی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 21اور 22اپریل 2026کو ہونگے۔ منتخب ٹیم وزیر اعلی پنجاب انٹر ڈویژن چمپئنشپ 2026ء میں حصہ لے گی۔ ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور کے زیر نگرانی ہونگے ،ٹرائلز میں اہلیت کے لیے کھلاڑی کا انڈر 23سال جن کی پیدائش یکم جنوری 2004ء یا اس کے بعد کی ہو اور ایج گروپ انڈر 19کے لئے وہ کھلاڑی جو یکم جنوری2008کو یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہوں، اوپن عمر کی کوئی حد نہیں۔ عمر کے تعین کے لئے قومی شناختی کارڈ، ایف آر سی اور بی فارم کے مطابق کھلاڑی کا لاہور ڈویژن (لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب ) کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔ ٹرائلز صبح 10:00بجے کرکٹ سٹیڈیم آشیانہ قائد نزد آشیانہ قائد ہائوسنگ سکیم، کماہاں روڈ، فیروز پور روڈ، لاہورمیں ہوں گے ۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور نے کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ ٹرائلز کے دن اپنی اہلیت کی تصدیق کے لیے اصل شناختی کارڈ یا بی فارم کے ساتھ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لائیں اور سلیکشن کمیٹی کو پیش کریں۔
٭



تبصرہ کریں