تھیلیسیمیا کے معصوم بچوں کی مسکراہٹوں کو بحال رکھنے کے لیے، تحصیل ساہیوال سرگودھا میں عمران عباس چدھڑ کی اپیل پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
پولیس افسران اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور 70+ بلڈ بیگز عطیہ کیے
ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا، عمران عباس چدھڑ نے ڈونرز کی حوصلہ افزائی کی اور کہا:
“خون عطیہ کرنا محض طبی عمل نہیں، یہ کسی کی زندگی کا تحفہ ہے۔ سرگودھا پولیس ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
تھیلیسیمیا کے مریضوں کو ہر ماہ خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کا ایک بیگ کئی دنوں کی زندگی بن سکتا ہے۔
آئیے، ہم سب اس مشن کا حصہ بنیں۔
آج ہی قریبی بلڈ بینک میں رابطہ کریں اور کسی کی زندگی بچائیں۔
