لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت اور خطے میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، شہباز شریف کا بیان

 

وزیراعظم شہبازشریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا سماجی رابطے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کہ لبنان جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، صدر ٹرمپ کی جرات اور دانشمندانہ سفارتکاری سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت اور خطے میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ سیز فائر میں حزب اللہ بھی شامل ہوگی۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس بلاؤں گا۔
34 سال میں پہلی بار لبنان اور اسرائیل مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔جنگ بندی کے اعلان پر لبنان میں جشن کا سماں ہے، بیروت میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جنوبی لبنان سے بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی شروع ہوگئی، صیدا شہر میں سیکڑوں افراد باہر نکل آئے اور جشن منایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top