مرکزی جامعہ خلیل اکبر دیپال پور میں ٹریفک آگہی کے سلسلہ میں سیمینار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیپالپور(وائس آف ایشیا)کزی جامعہ خلیل اکبر دیپال پور میں ٹریفک آگہی کے سلسلہ میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک اوکاڑہ دانشدیپا محمود صاحب اور ٹریفک سرکل آفیسر دیپال پور رانا محسن صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی اور علماء کرام ، اساتذہ و طلبہ کو ٹریفک قوانین اور حادثات کی روک تھام کے لیے معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر جامعہ خلیل اکبر کی انتظامیہ کی طرف سے اس اہم اور معلوماتی پروگرام کے انعقاد کے لیے دونوں اہم اور ذمہ داران آفیسرز کو مرکزی جامعہ میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا گیا۔
اس تربیتی، معلوماتی اور آگہی سے بھر پور پروگرام میں صدر العلماء حضرت علامہ قاری محمد اصغر اشرفی نوری پرنسپل جامعہ خلیل اکبر دیپال پور ،
علامہ مولانا ساجد ستار نوری ، الحاج محمد نواز قمررزاقی، صاحبزادہ قاری محمد سعید الحسن اشرفی ، علامہ قاری محمد اسلم کریمی ، قاری محمد منشا قادری ،علامہ محمد عبداللہ سلطانی ، صاحبزادہ قاری محمد رفیق نقشبندی سمیت دیپال پور کے معروف علماء و مذہبی رہنماؤں نے بطور خاص شرکت فرمائی ۔
ڈی ایس پی اوکاڑہ و دیپال پور نےطلبہ کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے بھر پور طور پر بریف کیا انہوں نے اپنے لیکچر میں ٹریفک حادثات کے سلسلہ میں آگاہی فراہم کی اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ کے استعمال ، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول ، تیز رفتاری، کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کے سلسلہ میں ہدایات بھی جاری کیں۔
بعد ازاں ملکی سلامتی و تحفظ اور امن و سلامتی کے لیے شب و روز مصروف عمل سکیورٹی اداروں اور ان کے کارکنان کے لیے خصوصی طور پر دعا بھی کروائی گئی۔
مقتدر علماء اور دینی ذمہ داران نے اس پروگرام کو قابل قدر ، معلومات افزا اور عمومی ٹریفک مسائل و قوانین سے آگاہی کے لیے بہت شاندار اور اہم قدم قرار دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top