معروف افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور سینئر صحافی مانک کنگرانی کی پہلی برسی (کل)منائی جائے گی
حیدرآباد (وائس آف ایشیا)معروف افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور سینئر صحافی مانک کنگرانی کی پہلی برسی (کل)11اپریل بروز ہفتہ میلوحہ آرٹ سرکل کے زیر اہتمام حیدرآباد میں منائی جائے گی۔اس موقع پر سندھ لینگویج اتھارٹی کے این۔ اے۔ بلوچ ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مانک کنگرانی کی کتاب کی رونمائی بھی کی جائے گی۔تقریب میں نامور ادیب، دانشور اور صحافی شرکت کریں گے اور ان کی شخصیت، ادبی و صحافتی خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
