نامور اداکار جمیل بسمل کی 21ویں برسی (آج)منائی جائے گی
1990میں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا
لاہور(وائس آف ایشیا)نامور اداکار، رائٹر اور ہدایتکار جمیل بسمل کی21ویں برسی( منگل )12مئی کو منائی جائے گی۔ جمیل بسمل کا شمار پاکستان میں تھیٹر کے بانیوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے 1974میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز چلڈرن تھیٹر سے کیا ۔ جمیل بسمل نے سٹیج کیلئے 60ڈرامے لکھے، مرحوم نے 600ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ 360ٹی وی ڈراموں اور درجن سے زائد فلموں میں بھی کام کیا۔1990میں جمیل بسمل کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔انہوں نے نیشنل ایوارڈ سمیت متعدداعزازات اپنے نام کئے۔ مرحوم 12مئی 2005کو63برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔