ٹرمپ کے اطالوی وزیر اعظم کیخلاف توہین آمیز الفاظ، اطالوی نائب وزیر اعظم نے امریکی دورہ منسوخ کردیا

“میں اور اٹلی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے”
ٹرمپ کے اطالوی وزیر اعظم کیخلاف توہین آمیز الفاظ، اطالوی نائب وزیر اعظم نے امریکی دورہ منسوخ کردیا
روم(وائس آف ایشیا) “میں اور اٹلی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے” ٹرمپ کے اطالوی وزیر اعظم کیخلاف توہین آمیز الفاظ، اطالوی نائب وزیر اعظم نے امریکی دورہ منسوخ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان کی جانب سے تصویر کھچوانے کیلئے منت سماجت کرنے کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
جارجیا میلونی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان خود ساختہ ہے، ان کے اس بیان سے شدید مایوسی ہوئی، نہیں جانتی کہ امریکی صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس طرح کا برتا کیوں کرتے ہیں۔ اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر کو یاد رکھنا ہوگا کہ وہ اور اٹلی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ اس سے قبل جی سیون سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اطالوی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے منت سماجت کر رہی تھیں، اس لیے انہیں ان پر ترس آرہا تھا۔

جبکہ اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کیخلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر امریکا کا دورہ منسوخ کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اطالوی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے وزیراعظم جارجیا میلونی کے لیے توہین آمیز الفاظ سے پورے اٹلی کو ٹھیس پہنچی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے 21اور 22جون امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top