پی ٹی آئی رہنماء عبداللہ طاہر کلینک میں داخل ہوئے تو ملزمان نے اندر جاکر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی

پی ٹی آئی رہنماء عبداللہ طاہر کلینک میں داخل ہوئے تو ملزمان نے اندر جاکر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی
4 گولیاں عبداللہ طاہر اور دو گولیاں زخمی ڈاکٹرکو لگیں، فرانزک ٹیم نے جائےوقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، پولیس
پی ٹی آئی رہنماء عبداللہ طاہر کلینک میں داخل ہوئے تو ملزمان نے اندر ..

لاہور (ارشاد احمد شاد سے) گلبرگ لاہور میں پی ٹی آئی رہنماء عبداللہ طاہر کلینک میں داخل ہوئے تو ملزمان نے اندر جاکر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی، 4 گولیاں عبداللہ طاہر اور دو گولیاں زخمی ڈاکٹرکو لگیں، فرانزک ٹیم نے جائےوقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر موجود اردوپوائنٹ کے مطابق عزیزواقارب کا کہنا ہے کہ انہیں 11بجے پتا چلا کہ عبداللہ طاہر پر حملہ ہوا ہے، معلوم ہواہے کہ ان کو 3 گولیاں لگی ہیں۔
ایک عزیز نے کہا کہ عبداللہ طاہر نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے کا الیکشن بھی لڑا تھا۔ پہلے بھی ان کے گاؤں میں اوکاڑہ میں حملہ ہوچکا ہے، اس حملے میں بھی تین بندے قتل ہوئے تھے وہ سب کو پتا ہے۔

ایک ہمارا قتل ہوا تھا اور دو مخالف پارٹی کے قتل ہوئے تھے، ابھی ہم کسی پر قبل ازوقت الزام نہیں لگا سکتے، پولیس تفتیش کررہی ہے۔

ایک اور عزیز کا کہنا ہے کہ عبداللہ طاہر معمول کے چیک اپ کیلئے کلینک گئے تھے، جب وہ کلینک میں گئے ہیں توپتا چلا کہ شوٹرز بھی اندر چلے گئے، یہ ٹارگٹ کلنگ تھی، پولیس کام کررہی ہے۔
ڈرائیورز کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جب عبداللہ کلینک میں گئے تو ڈرائیور اور گارڈ بھی ساتھ تھے، وہ دونوں باہر گاڑی کے پاس تھے۔ مقتول عبداللہ طاہر کے قریبی دوست بلال عمر کا کہنا ہے کہ مجھے ڈرائیور کا فون آیا تھا کہ بھائی کو گولی لگ گئی ہے، اس نے ہمیں لوکیشن بھیجی ہم یہاں پہنچے ، وہ بڑا دلیر آدمی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ طاہر کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،فرانزک ٹیم بھی شواہد اکٹھے کررہی ہے ،حملہ آوروں نے نائن ایم ایم کا پستول استعمال کیا، پولیس نے گولیوں کے خول جمع کرلئے ہیں ، چار گولیاں مقتول اور دو گولیاں زخمی ڈاکٹر کو لگی ہیں، پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب گلبرگ میں قتل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے واردات میں ملوث مبینہ شوٹروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، جس میں ملزمان کی نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے. سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دونوں مبینہ شوٹر موٹرسائیکل پر کلینک کے باہر پہنچے اور موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے بعد بھی اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہنے رکھے فوٹیج میں دونوں ملزمان کو ہیلمٹ سمیت کلینک کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بازار کے مختلف مقامات پر بھی انہیں موٹرسائیکل پر گزرتے ہوئے دیکھا گیا ہے تفتیشی حکام فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں. پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ طاہر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ قتل کے واقعے کی مختلف پہلوﺅں سے تحقیقات جاری ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے اور واقعے سے متعلق قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top