کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے طوفانی بارش کے دوران چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، ڈسپوزل اسٹیشنز، نکاسیٔ آب کے انتظامات اور فیلڈ آپریشنز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ عملہ اور مشینری مکمل طور پر متحرک رہے تاکہ بارشی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
چیف آفیسر علی رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ، مشینری اور تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل طور پر متحرک ہیں اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس لیے مون سون کے دوران تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
