لاہور کے علاقے کاہنہ میں وردی پہن کر وارداتیں کرنیوالے 3 میں سے 2 پولیس اہلکار پکڑے گئے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان متعدد وارداتیں کرچکے ہیں۔
ملزمان کاہنہ کے قریب واقع سوسائٹی میں ناکہ لگاکر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے ایمرجنسی نمبر پر اطلاع دی تو پیٹرولنگ پولیس نے چھاپہ مار کر 2 اہلکاروں علی حسن اور کبیر علی کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
