یہودی آبادکاروں کا فلسطینی باپ بیٹے پر حملہ؛ گاڑی بھی چھین لی؛ ویڈیو وائرل
مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی باپ بیٹے پر حملے اور گاڑی چھیننے کے شبے میں 15 سالہ اسرائیلی آبادکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ واقعہ رام اللہ کے قریب واقع گاؤں یبرود کے نزدیک پیش آیا تھا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ ڈیجیٹلاخبار
ویڈیو میں دو کاروں میں سوار کم از کم چھ یہودی آبادکاروں کو ایک اور کار کو گھیرے میں لیتے اور پھر اس پر ڈنڈوں سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی سے نکل کر ایک شخص اور ایک نوجوان کو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے نظر آئے۔
اطلاعات کے مطابق متاثرین فلسطینی باپ بیٹا تھے جو حملے کے دوران گاڑی سے نکل کر بھاگتے دکھائی دیے۔ یہودی آبادکاروں نے ان لاٹھیاں اور ڈنڈوں سے وار کیے۔ پھر ان کی گاڑی پر قبضہ بھی کرلیا۔
