پاکستان کی بہترین سفارتکاری نے مشرق وسطی کو بڑے بحران سے بچا لیا، جبار جمیل

…
پاکستان کی بہترین سفارتکاری نے مشرق وسطی کو بڑے بحران سے بچا لیا، جبار جمیل
ایران امریکا مذاکرات وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی موثرقیادت کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے
اٹلی (وائس آف ایشیا)چیف ایگزیکٹو وائس آف ایشیا جبار جمیل نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی موثرقیادت کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے،پوری دنیا پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے جو پاکستانی عوامی کیلئے باعث عزت اور فخر کی بات ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین سفارتکاری نے مشرق وسطی کو بڑے بحران سے بچا لیا ہے عسکری و سیاسی قیادت کی مشترکہ کاوش کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر امن کے داعی کے طور پر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top