امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کروں گی ،پاپ گلوکارہ
نیوریارک(وائس آف ایشیا) امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ حال ہی میں اپنالائف ٹائمز ٹورمکمل کرنے کے بعد اب ورلڈ کپ اسٹیج سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی گلوکارہ 12 جون کو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر انگل ووڈ میں واقعسوفائی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی ہیڈ لائن پرفارمر ہوں گی، جہاں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ ہوگا۔کیٹی پیری کے ساتھ افتتاحی تقریب میں دیگر معروف فنکار بھی شریک ہوں گے جن میںفیوچر،لیسا،ٹائلا،انیٹا،ریمااور ڈی جے سنجوئے شامل ہیں۔دوسری جانب میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل میکسیکو سٹی کیازٹیکا اسٹیڈیممیں بھی شاندار میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے تمام تفریحی پروگرام میچ شروع ہونے سے 90 منٹ قبل پیش کیے جائیں گے۔
