بلاول بھٹو کا میرپور ڈویژن میں 4 کی بجائے 8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

بلاول بھٹو کا میرپور ڈویژن میں 4 کی بجائے 8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ
پیپلزپارٹی امیدوارو ں کومزید 4سیٹیں نئی اسمبلی بننے سے پہلے دلواؤں گا، جن پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا گیا وہاں 99فیصد ٹرن آؤٹ ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرپور ڈویژن میں 4 کی بجائے 8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کردیا۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی امیدوارو ں کو سیٹیں نئی اسمبلی بننے سے پہلے دلواؤں گا،چوہدری یاسین کو اسمبلی اجلاس سے پہلے سیٹ دلوائیں گے، چوہدری یاسین کے حلقے میں 30پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا گیا، جن پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا گیا وہاں 99فیصد ٹرن آؤٹ ہے، تشدد اور بندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں، عوام ان سے نفرت کرتے ہیں جو کہتے کشمیر یوں کی قسمت ان کی جیب میں ہے۔
پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کا ویڈیو شواہد ہمارے پاس موجو دہے۔ کسی کو ووٹ کے حق پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے۔

آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں تو اپنے ووٹ سے پیپلزپارٹی کو جتوانا ہے۔اسٹیک ہولڈرز یہ مانیں کہ سچ اور مفاہمت کمیشن قائم کیا جائے، کمیشن کی تحقیقات سے دوددھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ کمیشن وزیراعظم آزاد کشمیر کو قصور وار ٹھہرائے تو احتساب کیلئے تیار ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کو یقینی بنانا ہوگا کہ مظفرآباد میں شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top