بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ڈھاکہ (وائس آف ایشیا)بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بنگلا
دیش کیلئے ایک یادگار لمحہ تھا جب نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں ٹیم نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں
1ـ0 کی برتری حاصل کر لی۔اس جیت کے ساتھ ہی بنگلا دیش نے شان مسعود الیون کے خلاف اپنی مسلسل تیسرا میچ جیتا ہے۔آخری بار یہ دونوں
ٹیمیں 2024 میں مدمقابل آئی تھیں جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 2ـ0 سے شکست دی تھی تاہم محمد رضوان پر بنگلادیش کے
وکٹ کیپر لٹن داس شرمناک جملے کسے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔لٹن داس کو یہ کہتے ہوئے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ
پاکستان میں رضوان کی ساکھ بہت خراب ہے، اگر وہ بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے تو وہ ملک میں قدم رکھنے کے قابل بھی نہیں رہیں
گے ان کی ساکھ اتنی گر چکی ہے۔واضح رہے کہ محمد رضوان کی فارم میں گزشتہ چند سالوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے، دائیں ہاتھ کے بیٹر
سے کپتانی چھن چکی ہے اور اب وہ تمام فارمیٹس میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔