جامعہ خلیل اکبر دیپالپور کے جلسہ دستار فضیلت و سالانہ ختم پاک

مرکزی جامعہ خلیل اکبر دیپال پور کا جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد اور سالانہ ختم پاک استاذ العلماء حضرت علامہ صوفی محمد صادق رحمۃ اللہ علیہ کا شایان شان طریقے سے انعقاد ہوا
جس کی سرپرستی صدر العلماء حضرت علامہ حافظ القاری محمد اصغر اشرفی نوری پرنسپل جامعہ خلیل اکبر دیپال پور نےکی اور صدارت جانشین فقیہ اعظم حضرت علامہ صاحبزادہ مفتی پیر محمد محب اللہ نوری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ نوریہ قادریہ و پرنسپل دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیرپور نے فرمائی جب کہ خطیب العصر حضرت علامہ پیرزادہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی آف ڈجکوٹ نے دلنشیں انداز میں شاندارخطاب فرمایا۔ جلسے کا آغاز قاری حسنین رضا اشرفی کی خوبصورت تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی سعادت قاری حسن جمیل خاں نعیمی نے حاصل کی اور حضرت علامہ صاحبزادہ پیر محمد فیض النعیم اشرفی آستانہ عالیہ 39 شریف نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے ، سالانہ پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء کرام مشائخ عظام حفاظ کرام اور محبین ، متوسلین نے بھرپور شرکت فرمائی جس میں علامہ محمد منور نورانی ساہیوال، علامہ محمد حبیب الحسن اشرفی ،صاحبزادہ محمد طاہر نوری،صاحبزادہ محمد طیب نوری ،صاحبزادہ قاری محمد سعید الحسن اشرفی نوری، پیر سید محمد محسن گیلانی دیپال پور، حاجی محمد نواز قمر رزاقی ، میاں فخر مسعود بودلہ سابق چیئر مین بلدیہ ، ملک علی عباس کھوکھر سدا بہار ایم پی اے ,حافظ حاجی محمد اکبر ڈولہ، قاری محمد عبداللہ اشرفی، علامہ محمد حنیف نوری ،قاری منظور احمد نوری صاحبزادہ راؤ محمد عمران رزاقی پاکستان پریس کلب سے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر افصال احمد نوری و دیگر شرکاء عاشقان مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے بھرپور شرکت فرمائی ۔ مرکزی جامعہ خلیل اکبر دیپال پور کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت وسالانہ ختم پاک کے انتظامات انتہائی موثر اور منظم انداز میں کیے گئے تھے پارکنگ اور لنگر شریف کا بہترین انتظام کیا گیا۔ جلسے کے اختتام پر صدر العلماء علامہ قاری محمد اصغر اشرفی نوری اور جانشین فقیہ اعظم صاحبزادہ مفتی پیر محمد محب اللہ نوری قادری نے طلباء کرام کو دستار فضیلت اور تقسیم اسناد سے نوازا پروگرام کے اختتام پر امت مسلمہ ، ملکی سلامتی اور سکیورٹی سمیت تمام اداروں کے لیے خصوصی طور پر دعا بھی کروائی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top