خیبر،سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،22 خوارج ہلاک

راولپنڈی(وائس آف ایشیا) سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک کر دئیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 21 اپریل کو گیا گیا تھا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک 10سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top