قطر سے ایل این جی کی سپلائی بحال ہو گئی

اسلام آباد (وائس  آف ایشیا) قطر سے ایل این جی کی سپلائی بحال ہو گئی کل قطر سے کارگو پورٹ قاسم کراچی پر لنگر انداز ہوگا جس سے کراچی اور ملکی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق قطر سے پاکستان کے لیے تیسرا ایل این جی جہاز خصوصی ایرانی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہو ا ہے۔شپنگ ذرائع کے مطابق 15 دن کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے تیسرے ایل این جی جہاز کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایل این جی جہاز مزہم آبنائے ہرمز کے جزیرے ہنگم سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاز میں قطر کی بڑی راس لفان ٹرمینل سے ایل این جی بھری گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جا رہی ہے، ایل این جی کا ایک اور جہاز الخریطیات کراچی پہنچ گیا۔ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر 30 اپریل کو بھی لنگر انداز ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top