چنیوٹ
دی ارقم سکول کی ہونہار طالبہ نے تیسری کلاس میں تھرڈ پوزیشن حاصل کر کے اپنے خاندان کا نام روشن کر دیا،نور ایمان نے اپنا ایوارڈ باعث عزت پرنسپل سپیرئیر کالم چنیوٹ چوہدری فاروق احمد ایڈووکیٹ اور دی ارقم سکولز کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حمزہ ارشد سے حاصل کیا اس حوالے سے منعقدہ تقریب دیوان خاص میں ہوئی جہاں شہر کے معززین اور آفیسرز کو سپیشل مدعو کیا گیا تھا،ج۔ہوں نے مختلف کلاسز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے ،نور ایمان کی بڑی بہن فضہ اقبال نے بھی اپنی فائیو کلاس میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایورڈ اپنے نام کیا جبکہ اسکے بھائی رانا محمد حسین نے بھی ہونہار سٹوڈنٹس سرٹیفیکیٹ معززین شرکا گیسٹ سے وصول کیا والدین اور چجاؤں نے بچوں کی اعلی کارکردگی پر سکول کے ڈائریکٹر محمد ارشد ملک اور اساتذہ کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے کہ سکول کا ہر طالبعلم اور طالبہ کو انتہائی محنت اور لگن سے خاص توجہ دی جاتی ہے جہاں مار نہیں پیار کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے جس سے بچوں کی صلاحتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں ،شہر کے معززین نے اپنے ریمارکس میں سکولز ٹیچرز،پرنسپل صاحبہ اور ڈائریکٹر دی ارقم سکول محمد ارشد ملک کئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کیلئے والدین اپنے بچوں کو یہاں سے تعلیم دلوائیں،تقریب کے شرکا کئے اعلی قسم کی ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔