وزیردفاع نے فتنہ خوارج کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

وزیردفاع نے فتنہ خوارج کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا
اسلام آباد میں گروپ کیپٹن کا بہیمانہ قتل ہوا، قتل کی ذمہ داری طالبان قبول کررہے ہیں،فتنہ خوارج کا کوئی اعتبار نہیں ہے، کل کو یہ چوری ڈکیتی کا بھی کریڈٹ لیں گے، خواجہ آصف
وزیردفاع نے فتنہ خوارج کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا
اسلام آباد , وزیردفاع خواجہ آصف نے فتنہ خوارج کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گروپ کیپٹن کا بہیمانہ قتل کی ذمہ داری طالبان قبول کررہے ہیں، کل کو یہ چوری ڈکیتی کا بھی کریڈٹ لیں گے۔

ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فتنہ الخوارج کی جانب سے گروپ کیپٹن عاصم کی شہادت پر جھوٹے پراپیگنڈے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کھوکھلی تشہیراور گمراہ کن دعویٰ پر فتنہ الخوارج کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اسلام آباد میں گروپ کیپٹن عاصم طارق کے ایک بہیمانہ قتل کی ذمہ داری طالبان قبول کر رہے ہیں،فتنہ الخوارج کا کوئی اعتبار نہیں، کل کو شاید پاکستان میں چوری، ڈکیتی اور عام جرائم کا کریڈٹ بھی لینا شروع کر دیں، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مقصد صرف کریڈٹ لینا ہے، حقیقت، اخلاقیات اور ذمہ داری سے انہیں کوئی غرض نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top