پاکپتن کے رہائشی کو چشتیاں منڈی میں تیز دھار آلہ سے گردن کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پاکپتن(ارشاد احمد شاد سے)پاکپتن کے رہائشی محنت کش نوجوان کو چشتیاں منڈی کے علاقہ 8 گنجیانی میں تیز دھار آلہ سے گردن کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، مقدمہ درج کر کے دو افراد گرفتار لیا گیا، ورثاء کا شدید احتجاج ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے نواہی گاؤں 11 ای بی کا نوجوان ریاض احمد ولد شعبان بلوچ محنت مزدوری کے سلسلے میں ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں منڈی کے نواحی گاؤں 8 گنجیانی میں گیا، جہاں ملزمان رمضان ولد ریاض بلوچ، فیاض ولد ممتاز احمد بلوچ، مختیار ولد نور محمد بلوچ، اللہ دتہ ولد رمضان بلوچ نے اپنی ہمشیرہ سے ناجائز تعلقات کے شاخسانہ پر نوجوان ریاض احمد بلوچ کو تیز دھار آلے سے ذبحہ کر کے گردن کاٹ دی، پولیس تھانہ صدر چشتیاں منڈی نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان قتل اغواء سمیت مختلف نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور صلح کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، ورثاء نے بتایا کہ مقتول نوجوان کے دو معصوم بچے اور ایک بیوہ ہے، بزرگ والدین ہیں جو چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں، ملزمان نے بہت بڑا ظلم کیا ہے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ائی جی پنجاب، آر پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولنگر، انسانی حقوق تنظیموں اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ بیوہ اور اس کے دو معصوم بچوں کو انصاف مل سکے۔۔ See less

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top