کپس اکیڈمی دیپالپور اور دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے مابین ایک شاندار تعلیم دوست یادداشتِ مفاہمت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کپس اکیڈمی دیپالپور جناب محمد زاہد چوہدری اور صدر دیپالپور بار ایسوسی ایشن جناب میاں محمد احمد وٹو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے سیکرٹری بار ایسوسی ایشن دیپالپور جناب عدیل صادق ایڈووکیٹ کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔
یادداشتِ مفاہمت کے تحت دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے معزز وکلاء کے بچوں کو کپس ایوننگ کوچنگ کلاسز میں ماہانہ ٹیوشن فیس پر 50 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کو تعلیمی فروغ، باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔
دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین نے اس مثالی تعلیمی تعاون پر کپس ایوننگ کوچنگ کلاسز کی انتظامیہ، بالخصوص جناب محمد زاہد چوہدری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس کاوش کو معاشرے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے نہایت مثبت پیش رفت قرار دیا۔
تقریب میں قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (سابق صدر دیپالپور بار)، میاں شریف ظفر جوئیہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (سابق صدر دیپالپور بار ایسوسی ایشن)، سینئر بار ممبر چوہدری ریاض احمد چھچھر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، محسن کبیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری افضال احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری آصف اقبال چنڈور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری ارشد علی چنڈور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،میاں وقار احمد بابر چنڈور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،اوررانا محسن اسحاق ٹریفک سرکل آفیسر دیپالپور نے بطورِ خاص شرکت کی۔
حاضرینِ تقریب نے اس تعلیمی کاوش کو بے حد سراہا اور اس یادداشتِ مفاہمت کو دیپالپور میں تعلیمی ترقی اور سماجی خدمت کے ایک کامیاب اور بامقصد اقدام کے طور پر قرار دیا۔
“یہ مفاہمتی یادداشت تعلیم کی ترویج اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے کپس اکیڈمی دیپالپور اور دیپالپور بار ایسوسی ایشن کا یہ اشتراک ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔”
